اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب لوگ سر کاری ہسپتال اور طاقتور اچھے ہسپتالوں میں علاج کراتے ہیں ۔جمعرات کو احساس ٹیلی تھون پروگرام کے دور ان انہوں نے کہا کہ آپ عدالتوں اورجیلوں میں چلے جائیں وہاں سارے غریب لوگ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریب لوگ سرکاری ہسپتال اور طاقتور اچھے ہسپتالوں میں علاج کراتے ہیں، کوئی بھی فیصلہ کرناہے توپورے پاکستان کیلئے ہونا چاہیے اشرافیہ کیلئے نہیں۔