پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ زونل رویتی ہلال کمیٹی کااجلاس عید گاہ میں ہوا، افغان مہاجرین کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے بڑی تعداد میں خریداری کی جا رہی ہے
افغان کالونی، رنگ روڈ، لطیف آباد، بورڈ، تہکال سمیت مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے بیشتر افغان شہری سعودی عرب کے ساتھ روزہ بھی رکھتے ہیں جبکہ عید بھی کرتے ہیں جبکہ بعض افغان مہاجرین پشاو ر کے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد روزہ رکھتے ہیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد بھی کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کر رہی ہے پاکستان سے افغانستان جانے والے سینکڑوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کابل، جلال آباد سمیت مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، مصر، ملائیشیا اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، وہاں کے رہنے والے مسلمان جمعہ کے روز سے ماہ صیام کا آغاز کریں گے۔