اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے گزشتہ روز کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے۔اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا ہے کہ جب یہ ویکسین پاکستان پہنچے گی تو حکومت کو اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوتے کم از کم 50 سے 60فیصد آبادی کو یہ ویکسین لگانا ہوگی تب ہم محفوظ ہوں گے۔
ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا کہ کسی بھی ویکسین کا چار لیول تک ٹرائل ہوتا ہے اور اس کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ کس حد تک اثر انگیز ثابت ہو گی، یاد رہے کہ بدھ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایاکہ ہیومین کلنیکل ٹرائل کے لئے ویکسین فوری طور پر چین پاکستان کو بھی فراہم کرے گا، تین سے چار ماہ میں مکمل ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین باقاعدہ لانچ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کلینکل ٹرائل کے لئے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے، چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن نے لکھے گئے آفیشل لیٹر میں پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا ہے۔