منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد کی مسجد اور مدرسے میں کرونا پھیل گیا، وائرس نے خطیب کی جان لے لی ، جانتے ہیں باقی گھر والوں کی کیا حالت ہوئی؟ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کردی

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد میں ایک ہی گھر کے 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ مدرسے میں خطیب تھے قائم علی شاہ کے والد کی تین دن قبل ہی کورونا وائرس کے باعث موت ہوئی تھی۔ جس کے بعد مدرسے میں خطیب کے گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مسجد اور مدرسے کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔بتا یاگیا ہے کہ گھر کے کسی افراد کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو گھر کے اندر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث ان سے متاثر ہونے والے دیگر افراد کی ٹریسنگ جاری ہے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 212افراد زندگی کی بازی ہا رچکے ہیں۔دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں، یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25لاکھ77 ہزار 57 ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…