اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرا بچہ بیمار ہے مجھے ہسپتال جانے دو ۔ بے بس والد کی پولیس اہلکار کے سامنے دیائیاں ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیز ی کیساتھ وائر ل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ل والد اپنے بیمار بچے کو گود میں اٹھائے پولیس والے سامنے بےبس حالت میں یہ کہہ رہا کہ خدارا کہ میرا بچہ بہت بیمار ہے مجھے اسے ہسپتال لے کر جانے دو ۔
جبکہ پولیس اہلکار نے غصے میں اسے گالیاں دیں اور کہا کہ تمہارا بچہ بیمار ہے تو اسے مرنے دو ، تم تینوں کے بھوکے ہو تو ہمیں کیا لینا دینا ۔ ؟لاڑکانہ میں وزیراعلی سندھ کےدورہ کے دوران ایک شخص اپنے بیمار بچے کو ہسپتال لے جانے کی بھیک مانگ رہا اور پولیس اس کی مدد کرنے کے بجائے اسے گندی گندی گالیاں دے رہی ہے ۔ اہلکار کی جانب سے گالیوں کے پر غریب کا کہنا تھا گالیاں کیوں دے رہو؟ کچھ تو اپنی سفید داڑھی کا ہی خیال کر لو ۔ لیکن پولیس اہلکار کی جانب سے مسلسل گالیوں پر بیمار بچے کے باپ کو غصہ آگیا اور پولیس کو سخت لہجے میں گالیاں دینےسے منع کر دیا جبکہ وہاں کھڑے دوسرے پولیس اہلکاروں نے مل کر اسے وہاں سے دھکے دے کر بھاگایا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔