سرگودھا(این این آئی)حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا صورتحال کے پیش نظر عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں کی جگہ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے سرگودھا سمیت ملک بھر میں مزید یوٹیلیٹی سٹورز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے لئے حکمت عملی واضع کر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا صورتحال کے پیش نظر عوام کو روزمرہ استعمال کی سستے داموں اشیاء کی فراہمی کے لئے رمضان بازاروں کی بجائے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو اڑھائی ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جس پر زیادہ سے زیادہ عوام کی ریلیف دینے کے لئے مزید یوٹیلٹی سٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ضلع سرگودھا میں چار سو کے قریب نئے یوٹیلیٹی سٹورز بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ جس کا مقصد عوام کو انکی رہائشگاہوں کے قریب روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سستے داموں دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ سرگودھا ریجن سمیت مختلف علاقوں میں مزید یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرنے پر کام شروع کر دیا گیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع سرگودھا میں 87 یوٹیلیٹی سٹورز قائم ہیں۔جو اتوار کی تعطیلات کے روز بھی کھلے رہیں گئے۔