پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

چاروں قل ،آیت الکرسی اورقرآن پاک کی تلاوت ، کرونا کو شکست دینے والے پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے صحت یاب ہونے کا نسخہ بتا دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،کورونا سمجھ میں نہ آنے والی وبا ہے، 3 دن بستر سے اٹھ نہیں سکا اور ایسا محسوس کیا جیسے آخری دن ہو،وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے 4 قل،آیت الکرسی اورقرآن پاک کی تلاوت سے سہارا لیا،خداراہ کورونا وائرس کو غیرسنجیدہ نہ لیں۔

اللہ نے پاکستان کوعمران خان کی حکمت عملی سے بچالیا ہے،ٹرمپ نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا اور اب حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کورونا سمجھ میں نہ آنے والی وبا ہے، 3 دن بستر سے اٹھ نہیں سکا اور ایسا محسوس کیا جیسے آخری دن ہو۔سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے 4 قل،آیت الکرسی اورقرآن پاک کی تلاوت سے سہارا لیا۔انہوں نے کہا کہ بیماری کے دوران بخار، سر میں درد اور چکر، جسم میں درد اور سانس لینے میں شدید تکلیف رہتی تھی۔سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس سے پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ امریکہ میں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر ز کی کمی ہے، ریفریجریٹر کار میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 40ہزار لوگ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ نے جنوبی کوریا سے ماسک منگوا کردیا۔سلمان احمد نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرز بہت خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا ٹیسٹ پاکستانی ڈاکٹر نے لیا اوراچھا نتیجہ ملا، میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس خشک جگہ پر زیادہ پھیلتا ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خداراہ کورونا وائرس کو غیرسنجیدہ نہ لیں۔انہوں نے کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کوعمران خان کی حکمت عملی سے بچالیا ہے۔سلمان احمد نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا اور اب حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…