ا سلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہئے جس طرح کرونا بحران میں انھوں نے کر دکھایا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ہم سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں حتیٰ کہ این 95 ماسک بھی بنانے کے بہت قریب ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹرز کے دستانے، ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں۔
ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہئے جس طرح کرونا بحران میں انھوں نے کر دکھایا ہے، ہم آج Sanitizer ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں حتیٰ کہ N95 ماسک بھی بنانے کے بہت قریب ہیں، ڈاکٹرز کے دستانے، ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2020
ٹیسٹنگ کٹس اور Ventilatilators کے حتمی ٹرائلز ہو رہے ہیں، یہ سب کچھ صرف چند ہفتے پہلے تک ہم صرف امپورٹ کر رہے تھے، اس مایوس گروپ کیلئے جو ہر وقت ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ کامیابیاں آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونی چاہئیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2020