منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

5سالہ بچی کی کورونا کیخلاف مہم مشہور،کینیڈین وزیراعظم بھی مداح  بن گئے

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

الاسکا(این این آئی)الاسکا میں پانچ سالہ بچی کی کورونا کے خلاف مہم مشہور ہوگئی، کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بچی کے اقدام کو سراہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین سمیت مشہور شخصیات بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کر رہے ہیں لیکن ایک 5 سالہ بچی کی کورونا کے خلاف مہم مشہور ہوگئی ہے۔الاسکا کے علاقے فیئر بینک س

تعلق رکھنے والی نواانائٹ نامی 5 سالہ بچی اپنی ویڈیو میں دیکھنے والوں کو پیغام دے رہی ہے کہ معذرت کہ آپ کسی سے ملنے کے لیے باہر نہیں جاسکتے اور مجھے اس کا افسوس ہے، اسی لیے آپ کہیں نہ جائیں، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں کیونکہ میں بہت سنجیدہ ہوں۔نوا نے اس حوالے سے بہت سی ویڈیو بنائی ہیں جو کورونا وبا سے بچنے کے متعلق ہیں اور اس میں وہ دیکھنے والوں سے بار بار ہاتھ دھونے اور اپنی ویڈیوز بار بار دیکھنے کا کہہ رہی ہے۔نووا کے والدین اپنی ننھی پری کی سمجھ بوجھ اور لوگوں کو گھروں تک رہنے کی مہم سے بہت خوش ہیں۔پانچ سالہ نووا پوری دنیا میں مشہور ہوچکی ہیں جس کی ویڈیو ز لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جن میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں جنہوں نے بچی کے اس اقدام کو بیحد سراہا ہے۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…