بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان کی دل کی بات لبوں تک لا کر چھپانے کی کوشش

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) ڈرامہ، فلم اور ماڈلنگ میں یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان ایک ایسے شخص کی محبت میں مبتلا ہیں جسے فی الحال وہ دنیا سے چھپانا بھی چاہتی ہے۔پڑوسی ملک میں بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں جہاں اپنے فنی کیریر پر کھل کر تبصرہ کیا وہیں نجی زندگی کے چند پوشیدہ اوراق بھی

مداحوں کے ساتھ شیئر کیئے۔ثمینہ پیرزادہ نے شرارتاً پوچھا کیا کہ لاکھوں کی دل دھڑکن ماہرہ کے دل کی دھڑکن کون ہے اور کیا ماہرہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟ جس پر بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل پْراعتماد اور بے باک اداکاری کرنے والی اداکارہ نے شرماتے ہوئے اپنے سر کو اثبات میں ہلایا۔ماہرہ نے مسکراتے ہونٹوں سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے مجھے محبت ہوگئی ہے۔ میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مزید کریدنے کی کوشش کی تو ماہرہ خان نے ’’میں بہت شرمیلی ہوں‘‘ کہہ کر بڑی خوبصورتی سے بات کاٹ دی۔ثمینہ پیرزادہ بھی کہاں آسانی سے ہار مارنے والی تھیں فوراً سوال داغ دیا کہ کیا میں ’انہیں‘ جانتی ہیں؟  ماہرہ خان نے جواب دیا ہوسکتا ہے آپ جانتی ہوں لیکن ’وہ‘ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے۔میزبان ثمینہ پیرزادہ نے برف پگھلتے دیکھی تو ایک اور سوال سامنے رکھ دیا، کیا تم نام بتانا پسند کروگی؟ ماہرہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں۔ میں وہمی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اسے دنیا سے چھپائوں۔زندگی گلزار ہے سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اذلان پہلی ترجیح ہے۔ میں کبھی اذلان کو منظرعام پر نہیں لائی۔ شاید ہی کسی نے اْسے دیکھا ہو۔ اگر دیکھا بھی ہوگا تو آدھا چہرہ یا پشت سے کھینچی گئی تصویر۔ میں اپنے پیاروں سے متعلق توہم پرست ہوں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث 2015 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ چند برسوں سے ماہرہ کی کا نام بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سمیت کئی شخصیات کیساتھ جوڑا گیا لیکن سب افوہ ثابت ہوئی تھیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…