جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

بااثر مسلم شخصیات: پاکستان کا کونسی شخصیت سرفہرست آگئی خامنہ ای دوسرے ، سعودی فرما نرواچوتھے، اردوان چھٹے نمبر پر آگئے

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی پانچ سو بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں مفتی تقی عثمانی کا نام سرفہرست ہے ، فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر اور امریکی رکن اسمبلی راشدہ طلیب کو ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے ۔قومی نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹیڈیز سنٹرکی فہرست میں حریت رہنمامیر واعظ عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے

۔فہرست میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای دوسرے ، ابوظہبی کے محمد بن زایدتیسرے ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان چوتھے ، اردن کے شاہ عبداللہ پانچویں، ترک صدر رجب طیب اردوان، چھٹے ، مراکش کے شاہ عبداللہ ساتویں، ایرانی لیڈرآیت اللہ سید علی حسین سیستانی آٹھویں، یمن کے اسلامی سکالر شیخ الحبیب عمر بن حافظ نویں اور عمان کے سلطان قابوس مرحوم دسویں نمبر پر رہے ۔حسن نصر اللہ 21ویں،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 24ویں،مولانا محمود مدنی (انڈیا) 28ویں، مولانا طارق جمیل 36ویں اور ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد42ویں نمبر پر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے باعث آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین، سماجی کارکن بلقیس ایدھی، مولانا فضل الرحمٰن اور میاں محمد نواز شریف ، ملالہ یوسفزئی و دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…