بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس  کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا،سعودی وزیرنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا 

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکوسٹی(این این آئی )تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک نے یکم مئی سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 97 لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کیا ہے۔ان کے درمیان میکسیکو سے سمجھوتے کے بعد اس ضمن میں ایک ڈیل طے پاگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوپیک پلس ممالک کے وزرا کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس ہوا اور اس میں انھوں نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں

استحکام کے لیے پیداوار میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد کویت کے وزیر تیل خالد الفاضل نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اللہ کی مہربانی سے ہم بات چیت اور کوششوں کے بعد پیداوار میں کٹوتی کے تاریخی سمجھوتے کا اعلان کررہے ہیں۔اس کے تحت یکم مئی سے اوپیک پلس ممالک تیل کی یومیہ پیداوار میں قریبا ایک کروڑ بیرل کی کمی کردیں گے۔میکسیکو کے وزیر تیل روشیو نحل نے ٹویٹر پر لکھا کہ میکسکو اوپیک ممالک کی غیر معمولی اجلاس میں حمایت کو سراہتا ہے۔اجلاس میں شریک 23 ممالک میں اتفاق رائے سے مئی سے تیل کی پیدوار میں 97 لاکھ بیرل یومیہ کمی کے لیے سمجھوتا طے پایا ہے۔اوپیک پلس کی مجوزہ ڈیل میں میکسیکو سے یومیہ پیداوار میں چار لاکھ بیرل کمی کا تقاضا کیا گیا تھا لیکن وہ صرف ایک لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی پر آمادہ ہوا تھا اور اسی نے اوپیک پلس کو اسی کی پیش کش کی تھی۔ایران کی تیل کی وزارت نے بھی ٹویٹر پر یہ اطلاع دی کہ اوپیک پلس ممالک کے وزرائے تیل اور توانائی نے ویبی نار کے ذریعے اپنے دسویں غیرمعمولی اجلاس میں میکسیکو کی جانب سے اپنی پیداوار میں مئی اور جون 2020 میں ایک لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی کی پیش کش کی توثیق کردی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…