اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں معاشی بحران کا خدشہ، انتہائی خطرناک بات سامنے آ گئی

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ورلڈ بینک نے پاکستان میں کوروناکی وجہ سے معاشی بحران کاخدشہ ظاہر کر دیاہے،ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے8ملکوں میں شرح ترقی 40سال کی بدترین پستی پر جانے کاامکان ہے ۔ورلڈ بینک نے اپنی نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے آٹھوں ملکوں میں شرح ترقی40سال کی بدترین پستی پرجانے کاامکان ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترقی کی شرح 1 اعشاریہ 8 فیصد سے 2 اعشاریہ 8 فیصد ترک رہنے کا امکان ہے،کورونا وائرس کی وبا سے پہلے جنوبی ایشیا کی شرح ترقی 6 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی ۔ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی شرح ترقی ایک اعشاریہ پانچ فیصد سے دو اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے پہلے بھارت کی شرح ترقی 4 اعشاریہ 8 فیصد سے 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور مالدیپ میں معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش کی شرح ترقی میں بڑی کمی ہوگی۔ طویل لاک ڈان کی صورت میں پورے خطے کی معیشت سکڑ سکتی ہے اس لئے خطے کے ملک بیروزگاروں، کاروبار کے لیے مزید مالیاتی اقدامات کا اعلان کریں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس کے منفی اثرات بڑھتے جارہے ہیں ،سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں،زرائع ترسیلات متاثر ہوئے ہیں جبکہ گارمنٹس کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے اور صارفین اور سرمایہ کاروں کونقصان پہنچا ہے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…