اسلام آباد (آن لائن) چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی مد میں جاری مالی سال کے دوران 119.4 ملین ڈالراپنے علاقہ میں منتقل کئے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ئ سے لیکر فروری 2020 تک کی مدت میں براہ راست سرمایہ کاری پر منافع کی مد 118.1 ملین ڈالر جبکہ پورٹ
فولیوسرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 1.3 ملین ڈالر منتقل کئے۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 81.37 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی مدت ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے منافع میں 65.7 ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔گزشتہ سال پورٹ پولیوسرمایہ کاری کی مدمیں ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے 9 لاکھ ڈالرجبکہ براہ راست سرمایہ کاری پرمنافع کی مدمیں 64.8 ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔