اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موثر انفراسٹرکچر کی کمی ، کورونا کی اگلی منزل د یہی علاقے ہیں ،جس سے مریضوں کی تعداد میں اچا نک بڑا اضا فہ سامنے آنے کا خطرہ ہے۔ ماہرین کا خدشہ ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ، “کو رونا وائرس ‘‘بحران پر ری تھنکنگ ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر آن لائن گفتگو کرتے ہو ئے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ حکومت موجودہ بحران میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے
آئینی فورم کو موثر طورپر استعمال نہیں کر رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی قومی سطح کے آپریشنل چیلنجوں پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے لیکن ممکن ہے کہ وہ مرکز اور صوبوں کے مابین سیاسی اختلافات دور نہ کرسکے ، جس کا حل صرف سی سی آئی کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نےکورونا کے پھیلائوکو روکنے اورخوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پرزرعی کارکنوں اور دیہی معیشت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔