بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس جاندار نہیں ہے،اسے ختم کرنے کیلئے انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کرونا وائرس سے متعلق دھماکہ خیز نئے انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی) دنیا بھرکو ہلا کر رکھ دینے والے کورونا وائرس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ وائرس جاندار نہیں ہے اس لیے اسے ختم کرنے کیلئے انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں 31 دسمبر 2019 کو دریافت ہونے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 200کے قریب ممالک میں پھیل چکا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اس کے علاوہ کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور معاشی، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیاں منجمد ہوچکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جو عام سردی سے لے کر زیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔وائرسزکو کروڑوں اربوں سال سے زندہ رہے بغیر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا فن ا?تا ہے، یہ وائرس کی خوفناک حد تک مؤثر حکمت عملی ہے جو انہیں جدید دنیا کیلئے بھی خطرہ بنا رہی ہے۔مہلک کورونا وائرس جینیاتی مادے کا پیکٹ نما چھوٹا سا وائرس ہے جو کانٹے دار پروٹین کے شیل سے گِھرا ہوا ہے،کسی زومبی کی طرح نظر آنے والا یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور جب یہ ایک انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے تو فوری طور پر اس کے خلیوں میں شامل ہو کر انہیں اپنے کنٹرول میں کرلیتا ہے اور پھر اپنے جیسے لاکھوں خلیوں میں تبدیل کر لیتا ہے اس کے بعد یہ دیگر انسانوں میں پھلتا رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق چونکہ یہ زندہ نہیں لہٰذا اسے مارا نہیں جاسکتا بلکہ تحلیل یا تباہ کیاجاسکتا ہے۔یہ وائس انسانوں میں غیر محسوس انداز سے داخل ہوتا ہے، بعض دفعہ مریض پر مرض کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی یہ ہر جگہ سرائیت کرچکا ہوتاہے، حتیٰ کہ یہ وائس اس کے اگلے شکار میں بھی منتقل ہو چکا ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذیابیطس، دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے یہ انتہائی طاقتوراورمہلک ثابت ہوتا ہے اور بعض میں یہ اپنا شدید اثر نہیں دکھاپاتا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…