اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ میں ردو بدل میرٹ پر نہیں ہوا، کئی وزاء کی کارکردگی صفر ہے لیکن انہیں وزارت دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے خسرو بختیار کو فارغ کیا جا سکتا ہے ۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے غلط خبر دی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری کو تبدیلی کی خبر بھی ٹھیک نہیں لگتی ۔ ایف آئی اے کی رپورٹ سیاسی ہے ، اسکے سیاسی محرکات ہیں،
فرانزاک رپورٹ میں تو بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام آئینگے ۔ سیاستدان حکومت میں اسی لیے آتے ہیں تاکہ اپنے بزنس میں اضافہ کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان عمران خان کے بہت زیادہ قریب تھے اور بھرپور ساتھ دیا ، پیسہ لگایا ، لگتا ہے کہ انہین استعمال کر کے فارغ کر دیا گیا ، عمران خان کو اب ان کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جہانگیر ترین نے عمران خان کی خاطر بہت ساری دشمنیاں پالی ہیں ۔ جہانگیر ترین اسد عمرکو وزیر خزانہ بنانے کیخلاف تھے اس لیے انہیں ہٹا کر حفیظ شیخ کو بنایا گیا ، ان سے اعظم خان کو بھی شکایت تھی ۔ شہزاد اکبر بھی جہانگیر ترین کی مخالف لابی ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا کو کرونا کے باعث اپنی پڑی ہوئی ہے اور ہم نے نیا پنڈورا باکس کھول لیا ہے ۔