اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں کرونا کے 19لاکھ ٹیسٹ،اس کے مقابلے میں پاکستان میں کتنے ٹیسٹ ہوسکے؟وائرس کے شکار ممالک کی تفصیلات جاری

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پوری دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19 لاکھ 14 ہزار 540 ٹیسٹ امریکا میں کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 67 ہزار 629 شہریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ان میں سے 10ہزار 941 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا میں 19ہزار 810 کورونا وائرس کے مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 8 ہزار 983 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکا کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا ملک جرمنی ہے جہاں 9 لاکھ 18 ہزار 460 افراد کے یہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 375 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں 36 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 65 ہزار 484 زیرِ علاج مریضوں میں سے 4ہزار 895 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1ہزار 810 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والے ملکوں کی فہرست میں روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 7 لاکھ 58 ہزار شہریوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، تاہم ان میں سے صرف 6 ہزار 343 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے۔روس میں 406 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں، صرف 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار 890 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔یورپی ملک اٹلی میں 7 لاکھ 21 ہزار 732 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک لاکھ 32 ہزار 547 مثبت آئے۔دنیا میں سب سے زیادہ 16 ہزار 523 اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں، یہاں اب تک 22 ہزار 837 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور 93 ہزار 187 ابھی بھی مختلف شہروں کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔اس کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 61 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 10 ہزار 331 مثبت آئے۔

ان میں سے 192 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے، 6ہزار 694 صحت مند ہوئے جبکہ 3 ہزار 445 اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 55 کی حالت تشویش ناک ہے۔اسپین میں 3 لاکھ 55 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 36 ہزار 675 مثبت آئے، 40 ہزار 437 مریض صحت یاب ہوئے، 13ہزار 341 مریض انتقال کر چکے اور 82 ہزار 897 مریض ابھی بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 6 ہزار 931 کی حالت تشویش ناک ہے۔

کینیڈا میں 3 لاکھ 30 ہزار 901 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 16 ہزار 687 مثبت آئے، 323 افراد ہلاک اور 3 ہزار 616 صحت یاب ہوئے، 12ہزار 708 افراد ابھی بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 426 کی حالت تشویش ناک ہے۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 3 ہزار 536 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 895 مثبت آئے، 2 ہزار 432 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 45 کی موت واقع ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 52 ہزار 958 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 51 ہزار 608 مثبت ا?ئے، ان میں سے 5 ہزار 373 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 135 بہت کم ہے جبکہ یہاں 46 ہزار 100 مریض ابھی بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ان بڑے ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ اور اس مرض کی صورتِ حال کے حوالے سے اگر پاکستان کا جائزہ لیں تو یہاں صورتِ حال انتہائی گمبھیر ہے۔پاکستان میں کہنے کو تو کورونا وائرس کے مریض بہت کم 3 ہزار 766 ہیں لیکن پورے ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے صرف 3 ہزار 875 ٹیسٹ کیے جا سکے ہیں، یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے 10 لاکھ افراد
میں سے صرف 162 افراد کے ٹیسٹ کیے جا سکے ہیں

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…