اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ نے منظوری دی، ذمہ دار وزیراعظم بھی ہیں۔ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران اور قیمتوں کے میں اضافے پر جاری رپورٹ پرسینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سب سے زیادہ نقصان وزیراعظم کا ہوا ، رپورٹ میں کوئی شخص ذمہ دار ہے تو وہ عمران خان ہے ، ان کی کابینہ نے سبسڈی کی منظوری دی۔
سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ چودھری برادران اور جہانگیر ترین میڈیا کے لوگوں کو بلا کر بریفنگ دیتے رہے اور بار بار ایک لفظ استعمال کرتے رہے کہ وہ لفظ تھا “نالائق”، “نااہل”۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں پتہ چل گیا ہو کہ وزیراعظم عمران خان انکے خلاف کاروائی کرنیوالے ہیں۔ہارون الرشید نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو داد دوں گا کہ اس رپورٹ کی ذمہ داری کابینہ پر آتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے رپورٹ چھپائی نہیں بلکہ منظر عام پر آنے دی ۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اپوزیشن کو موقع مل گیا کہ وہ عمران خان پر شدید تنقید کریں یہ وہی اپوزیشن ہے جس نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، کیا یہ اسطر کی رپورٹ شائع کرنے کا تصور بھی کر سکتے تھے ؟۔ سینئر صحافی نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کریں ۔