ڈھاکہ /دبئی (نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اورپاکستان ایک پوائنٹ کے فرق سے 87پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پرہے۔ کیریبیئن ٹیم کا یکم ستمبرتک کوئی ون ڈے شیڈول نہیں ہے۔ پاکستان کوسری لنکا سے پانچ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ جس میں تین دوکی فتح پاکستان کودو اور چارایک کی جیت تین ریٹنگ پوائنٹ دلائے گی۔اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔ ٹورنامنٹ کی آٹھویں ٹیم کیلئے پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہے۔ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017 کے فارمیٹ کے مطابق یکم ستمبر2015 تک رینکنگ میں سرفہرست8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیانمبرایک ہے۔ نیوزی لینڈ کے انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد بھارت کی نمبر2 پوزیشن بحال ہوگئی۔ اور کیویز تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ جنوبی افریقا چوتھی، سری لنکا پانچویں پوزیشن پرہے۔ کیویزسے سیریز کی فاتح انگلش ٹیم کی چھٹی پوزیشن ہے۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار بھارت کیخلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری سے93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن مستحکم کرلی اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے مقابل کلین سوئپ سے بنگلہ دیش کے پوائنٹس 96 اوربھارت کے 113 ہوجائیں گے۔ جبکہ بھارت کی فتح پربنگال ٹائیگر93 اوردھونی الیون 114 پوائنٹس کے ساتھ نمبردو اورسات پر برقرار رہیں گے۔چیمپئنزٹرافی کی آٹھویں ٹیم کیلئے اب پاکستان اورویسٹ انڈیز کا مقابلہ ہے۔ ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس آٹھویں اورپاکستان ایک پوائنٹ کے فرق سے نویں نمبر پرہے۔ کیریبیئن ٹیم کا یکم ستمبرتک کوئی ون ڈے شیڈول نہیں ہے۔ پاکستان کوسری لنکا سے پانچ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ جس میں تین دوکی فتح مصباح الیون کودو اور چارایک کی جیت تین ریٹنگ پوائنٹ دلائے گی۔اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔