جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے تشویشناک حالات میں اچھی خبر، پنجاب میں 90 فیصد متاثرہ مریضوں کی حالت بہتر ہو گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں صرف دولوگوں کی حالت تشویشناک ہے، 90 فیصد مریضوں میں نہ ہونے کے برابر وائرس ہیں، دس فیصد وہ لوگ جن کوبخار یا کھانسی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 ہزار رائے ونڈ کے تبلیغی جماعت کے لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے، 187مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں، 18 ہزار 269 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی ڈاکٹروں نے ہماری ڈاکٹروں کو دی جانے والی ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چائینز ڈاکٹرزہماری بہت مدد کررہے ہیں، گزشتہ روز بھی چار گھنٹے چائنیز ڈاکٹروں کیساتھ سیشن ہوا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپوسینٹرمیں کورونا ٹیسٹ کی24گھنٹے سہولت دے رہے ہیں، ہرکوئی اپنا ٹیسٹ کرواسکتا ہے، کورونا وائرس کے کچھ لوگ از خود پرائیویٹ ہسپتالوں سے ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ چائنیزکیساتھ میٹنگ میں پلازما کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ پلازما پر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبے کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات کررہے ہیں، اللہ خیرکرے صورتحال بہت بہترہے، ہماری کوشش ہے مریضوں کی تعداد نہ بڑھے، لاہور میں ایک ہزار، میو ہسپتال میں 500 بیڈز کی سہولت ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس 210مریض ہیں، پی کے ایل آئی میں 28مریض ہیں، کچھ مریضوں کو جنرل ہسپتال میں رکھا ہوا ہے، 10ہزارمریضوں کے لیے بیڈزکی سہولت کا بندوبست کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وائرس کا پھیلا کم ہوا، اتنی استعداد نہیں تھی کہ زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرلیتے، اگلے ہفتے چارہزارسے پانچ ہزارتک لوگوں کے ٹیسٹوں کی تعداد ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…