پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں ؟ قوم پوچھ رہی ہے اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے ؟عمران خان شدید تنقید کی زدمیں

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قلت ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ئے خوردونوش کی عدم فراہمی ہے، غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو عمران صاحب لنگر خانے کھول رہے تھے، جب لنگر خانے کھولنے کا وقت ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، ملک میں روٹی، آٹا، روزگار نہیں اور کورونا سے لوگ مر رہے ہیں۔

وزیراعظم سے قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے ؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں ؟، مزدور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ مزدوروں کوآن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…