دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ کے مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا۔آئی سی سی کے اعلامیئے کے مطابق گال ٹیسٹ میں آل راونڈر محمد حفیظ کاباﺅلنگ ایکشن مشکوک پایا گیا ہے اس لئے انہیں 14 دن کے اندر ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا تاہم باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک وہ بولنگ کراسکتے ہیں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی بولر کا دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پراسے ایک سال کے لئے بولنگ کرانے پرپابندی عائد کردی جاتی ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2014 میں محمد حفیظ کےباﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم اپریل 2015 میں کامیاب ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے انہیں باﺅلنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔