ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

ایک جانب مہلک وائرس کے وار جاری تو دوسری جانب انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ بھی جاری، نوجوان بیٹے کا بوڑھے باپ پر وحشیانہ تشدد، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 1  اپریل‬‮  2020 |

سکھر ( این این آئی) خون سفید ہوگیا ، نوجوان بیٹے کا باپ پر وحشیانہ تشدد ، رشتے داروں پر زبردستی جھوٹا کیس درج کرانے کا مطالبہ ، والد انصاف کیلئے میڈیا کے پاس پہنچ گیا ، نافرمان بیٹے کی زیادتی سے بچایا جائے ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کے نواحی گائوں غلام مصطفی جتوئی کے مکین

معمر شخص علی ڈنو جتوئی نے اپنے دیگر عزیزوں کے ہمراہ اپنے بیٹے ذوہیب علی کی مبینہ زیادتی اور تشدد والے عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل اسکا بائیس سالہ بیٹے شعیب احمد حادثے میں جانبحق ہوگیا تھا عینی شاہدین کے باوجود میرا بیٹا ذوہیب ہمارے پلاٹ پر جاری تنازعہ میں ملوث رشتے داروں علی حسن امداد ، اصغر ، ارشاد و دیگر کے کہنے پر نافرمان ہو گیا ہے اور اس نے مجھ سمیت دیگر عزیزوں کے خلاف قتل کا جھوٹا کیس درج کرایا ہے جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے میرے منع کرنے پر وہ میرا بھی جانی دشمن بن گیا ہے اور گذشتہ روز اس نے مجھے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور بضد ہے کہ تم اسکے قتل کا جھوٹا مقدمہ دیگر دیگر عزیزوں کے خلاف درج کرائو جو میں نہیں کر سکتا ، ایس ایس پی سکھر نوٹس لیکر واقعہ کی انکوائری بھی کرائی ہے اور میرے بیٹے کا قتل نہیں ہوا بلکہ وہ حادثے میں جانبحق ہوا ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سمیت ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے مطالبہ کیا ہے اسکے بیٹے ذوہیب کی غیر قانونی و بلاجواز شکایات پر توجہ نہ دیکردیگر عزیزوں پر درج جھوٹا کیس خارج کیا جائے اور اس کی سرپرستی کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…