برلن (نیوزڈیسک )یورو زون کے وزرائے خزانہ کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یونان کی نئی تجاویز پر کوئی بھی فیصلہ قرض دینے والے ادارے ویک اینڈ پر کریں گے۔فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کا کہنا ہے کہ قرض دینے والے اداروں اور یونان کے درمیان جاری مذکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ اولانڈ نےکہا کہ پیر اور منگل کی رات کے دوران ایگریمنٹ کے حصول کی راہ کو ہموار کرنا اشد ضروری ہے۔ یورو زون کے سربراہان کی سمٹ آج برسلز میں ہو رہی ہے۔ یہ سمٹ عالمی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گی۔ سمٹ کے حوالے سے فرانسیسی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملات اگر ادھورے بھی رہتے ہیں تو اگلے دنوں میں تعمیری پیش رفت کا امکان موجود ہے۔ یوروز زون میں فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ اِس مناسبت سے اولانڈ نے کہا کہ فرانس اور جرمنی احساس رکھتے ہیں کہ یونان کو ہر صورت میں یورو زون میں رکھنا ضروری ہے۔ا±دھر یورو زون کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ یونان بارے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے سے قبل ہی ختم ہو گئی تھی۔ اِس میٹنگ میں ایتھنز حکومت کی نئی تجاویز پر غور کیا گیا اور اجلاس کی رائے کو یورو زون کے سربراہان کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔ جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے کا کہنا ہے کہ ایک اور میٹنگ ختم اور بدستور یونانی تجاویز واضح نہیں ہیں۔ فن لینڈ کے وزیر خزانہ الیگزینڈر اسٹ±وب نے ڈیل کے نہ طے ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اورو ا±ن کے مطابق معاملات آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح آئر لینڈ کے وزیر خزانہ مائیکل نونان کا بھی کہنا ہے کہ آج بھی کسی ڈیل تک پہنچنے کا امکان انتہائی معدوم تھا۔ نونان کے مطابق یونان کی نئی تجاویز مبہم ہے اور بغیر کسی تیاری کے ہیں۔ نونان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یورو زون کے وزرائے خزانہ دو تین دنوں بعد جمعرات کو دوبارہ مل سکتے ہیں۔ پولینڈ کی خاتون وزیراعظم ایوا کوپچ کا بھی کہنا ہے کہ یونان کے مالی مستقبل پر بےیقینی کا اندھیرا چھایا ہوا ہے۔یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے بعد کمیٹی کے سربراہ ولندیزی وزیرِ خزانہ ڑیرون ڈیڑلبل±وم کا کہنا تھا کہ نئی یونانی تجاویز پر قرض دینے والے تین بین الاقوامی ادارے اِس ویک اینڈ پر مزید بات چیت جاری رکھنے کا کوئی فیصلہ کریں گے۔ ڈچ وزیر خزانہ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ڈیل کا طے پاجانا ایک سنہری موقع ہے۔ یونان مالیاتی اصلاحات کے عمل میں کڑی شرائط کو متعارف کروانے سے انکاری ہے۔ دوسری جانب مالیاتی پیکج کی ڈیل کا تیس جون تک طے پانا بہت ہی اہم ہے بصورتِ دیگر ایتنھز حکومت دیوالیہ ہو جائے گی۔گزشتہ ویک اینڈ پر یونانی وزیراعظم الیکسِس سِپراس نے جرمنی، فرانس اور یورپی یونین کو نئی تجاویز پیش کی تھیں۔ ابھی تک اِن نئی تجاویز پر ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔ ان تجاویز کی تفصیلات کو بھی عام نہیں کیا گیا ہے۔ یونانی وزیراعظم آج یورو زون کی سمٹ میں شریک ہیں۔ یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کل±وڈ ینکر نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ ایام میں مجموعی صورت حال میں بہتر ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن ڈیل کی منزل بدستور بہت دور دکھائی دیتی ہے۔دوسری جانب یورپی مرکزی بینک نے یونانی بینکوں کے لیے مالیاتی قرضوں کی سطح کو مزید بلند کر دیا ہے۔ گزشتہ چھ ایام کے دوران یونانی بینکوں کے واجب الادا قرضوں کو چ±کتا کرنے کے لیے (Liquidity) تیسری مرتبہ اِس شرح کی حتمی حد کو بڑھایا گیا ہے۔ یورپی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلی دفعہ اِس شرح کو بڑھانے کے لیے مالیاتی پیکج کی بات چیت کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ یورپی بینک کی انتظامی کونسل نے ٹیلی کانفرنس میں یونانی بینکوں کے لیے یہ فیصلہ کیا۔ مالیاتی مشکلات کے حوالے سے یونان کے سیونگز کھاتہ دار مسلسل اپنی رقوم بینکوں سے نکلوانے میں مصروف ہیں۔
یونان کے لیے مالیاتی ڈیل، معاملہ پھر موخر
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2015/06/2418-534x265.jpg)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا
-
صرف 12 لوگ
-
پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
-
پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل، کہاں کتنی بارش کے کتنے امکانات ؟
-
بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار، نام بھی سامنے ...
-
خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں
-
اب پاکستان میں خریداری کیش سے نہیں، صرف ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ہوگی
-
دنیا کی مہنگی ترین “نیلور گائے،”1 ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام
-
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
-
کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی
-
پولیس اہلکار کی بھکاری خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنانے پر نوجوان پر فائرنگ کردی
-
آن لائن محبت، بھارتی نوجوان نے پاکستان آکر اسلام قبول کیا، بکریاں چرائیں لیکن محبوبہ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا
-
صرف 12 لوگ
-
پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
-
پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل، کہاں کتنی بارش کے کتنے امکانات ؟
-
بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار، نام بھی سامنے آگئے
-
خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں
-
اب پاکستان میں خریداری کیش سے نہیں، صرف ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ہوگی
-
دنیا کی مہنگی ترین “نیلور گائے،”1 ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام
-
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
-
کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی
-
پولیس اہلکار کی بھکاری خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنانے پر نوجوان پر فائرنگ کردی
-
آن لائن محبت، بھارتی نوجوان نے پاکستان آکر اسلام قبول کیا، بکریاں چرائیں لیکن محبوبہ نے شادی سے انکا...
-
پاکستان کا ایک علاقہ جہاں پیٹرول مصنوعات کا بحران شدید، 1200 روپے لیٹر فروخت
-
پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کا امکان