اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سیل کردہ تین علاقوں کوکھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو، شہزاد ٹاؤن اور ایچ نائن کو مرحلہ وار کھولا جائے گا ، پہلے مرحلے میں ایچ نائن رمشا کالونی کو ڈی سیل کیا جائے گا اور رمشا کالونی کے بعد شہزاد ڈاؤن اور پھر آخر میں
بارہ کہو کو کھولا جائے گا ۔یاد رہے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اسے مکمل سیل کر دیا گیا تھا تاہم اب وہاں پر تمام مرحلےمکمل کر لیے گئے ہیں اور جتنے بھی لوگ تھے ان کے ٹیسٹ کا عمل پورا ہو گیاہے اور رپورٹس انتظامیہ کو مل گئی ہیں جس کے بعد مذکورہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔