جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی دوا’’ مفلوخین ‘‘تیار کر لی گئی

datetime 30  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور ایران نے کرونا وائرس کی دوا کی تیاری میں کامیابی کا اعلان کیا ہے ۔ روس کی فیڈرل میڈیا اینڈ بالوجیکل ایجنسی کی سربراہ اسکو ورتسوا نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مشورے سے کرونا وائرس کی جدید دوا تیار کر لی ہے ۔قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق دوا کا نام ’’مفلوخین ‘‘ گیا ہے ۔ دوا کورونا وائرس میں جسمانی خلیوں کو

نقصان پہنچانے کی طاقت ختم کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں یہ وائرس غیر موثر ہوجاتا ہے اور بعد والی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ۔ ادھر ایرانی پروفیسر مسعود سلیمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران میں کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کی دوا تیار کر لی ، دوا 3مرحلوں میں 3سے6دن میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کو صحت یاب کر سکتی ہے ۔ اس دوا کو ابتدائی سٹیج پر کرونا وائرس میںمبتلا ہونے والے کئی مریضوں کو دیا گیاجس سے وہ ٹھیک ہو گئے اور ڈاکٹروں نے اس دوا کی رضایت بخش ہونے کی تصدیق کی ہے ۔دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹھائے گئے اقدامات کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت تک وائرس کے خلاف نبرد آزما رہنا پڑے گا جب تک اس کا علاج اور ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی، کچھ صوبوں میں وبا کی شدت کم ہونا شروع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کا پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا تھا جو اب تک 2900 سے زائد زندگیاں لے گیا ہے جبکہ 48 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے تین روز پہلے شہروں کے درمیان آمد و رفت معطل کی، ایران میں باضابطہ طور پر فی الحال کسی لاک ڈاون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کو مسلسل گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔جن نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی رضا خاتمی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…