پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہزادہ چارلس کرونا وائرس معروف بھارتی اداکارہ سے لگا ، الزام لگادیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے رواں ماہ سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد گلوکارہ کو لاپرواہی برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔گلوکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے چند روز بعد برطانوی شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی اور اب ان دونوں شخصیات کے

حوالے سے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔کنیکا کپور کو گزشتہ کئی روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب ان پر برطانوی شہزادے چارلس کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔یاد رہے کہ کنیکا کپور رواں سال 9 مارچ کو لندن سے ممبئی پہنچی تھی جس کے بعد وہ لکھنؤ روانہ ہوئیں جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔برطانیہ میں گزارے اپنے وقت کے دوران گلوکارہ نے کئی بڑے ایونٹس میں شرکت کی اور چند رپورٹس کے مطابق ان ایونٹس میں سے چند میں ان کی ملاقات شہزادہ چارلس سے بھی ہوئی۔ٹوئٹر پر ان دونوں کی ملاقات کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن پر کچھ نے کنیکا کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ یہ سوچ کر پریشان نظر آئے کہ آخر ان دونوں میں کون کس کی وجہ سے متاثر ہوا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…