اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان سے اچھی خبر آگئی ، تین مریض صحت یاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کی تحصیل منگا میں کرونا وائرس سے متاثرہ تین مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں ، صوبے میں صحت یاب ہونیوالے کی تعداد 5ہو گئی ہے ۔ صحت یاب ہونے والوں میں سعادت خان کا بیٹا، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔صحت یاب ہونے والے افراد میں اب کورونا کی علامات نہیں پائی جا رہیں۔واضح رہے کہ سعادت خان
کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔قبل ازیں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے جس کی صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں کی۔اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔