اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی کے پی کے عبد اسلام آفریدی میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد اسلام آفریدی میں کرونا وئراس کی تصدیق کے بعد انہیں گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ان کے حلقہ نیابت منگا میں کرونا وائر س سے پہلی ہلاکت ہو چکی ہے اس وقت وہ متاثرہ علاقے میں موجود تھے ۔
دوسری طرف آج خیبر پختونخوا میں مزید 24 کیس سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل پر کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔