اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہی خاندان کے پانچوں افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈ ٹائون میں ایک ہی فیملی کے پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر انہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رہائشی22 سالہ نوجوان میں22 مارچ کو
تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس مثبت آئی ہے ۔ وائرس کی تصدیق ہونے بعد لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ہے ۔ قبل ازیںملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔پنجاب میں بدھ اور جمعرات کے روز پے در پے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جہاں بدھ کے روز راولپنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جب کہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد، 2 کا خیبر پختونخوا اور ایک کا پنجاب سے ہے۔