اسلام آباد (این این آئی) اسلام آبا د کے علاقے شہزاد ٹاؤن اور رمشا کالونی ایچ نائن کو سیل کر دیا گیا۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایاکہ سیکٹر ایچ نائن میں رمشا کالونی کوسیل کردیا گیا،اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاوَن کو بھی سیل کردیاگیا،دونوں علاقوں میں اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج تعینات رہے گی،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقوں کا معائنہ کررہی ہیں۔