اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی کے میں 2مولویوں اور ایک اسٹوڈیو مالک نے پشتو میں نظم کے ذریعے عوام کو حکومتی احکامات نہ ماننے اور احتیاطی تدابیر نہ اپنانے اور وائرس کو یہودی سازش قرار دے کر اکسانے پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے عوام اور ضلعی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ بیماری اتنی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ تاہم اب ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہے اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں
کہ وہ حکومتی احکامات پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ سب ہم لوگوں کا فرض ہے۔واضح رہے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی یہ ویڈیو سجاد نامی شخص کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس میں بنوں کے رہائشی مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال نے اپنی پشتو نظم میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد، مدارس اور خانہ کعبہ کو ویران کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر اکسایا تھا۔