اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو انکی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جدید ایپ متعارف کروادی گئی ،سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ اجراء وزیرِ اعظم عمران خان (آج)بدھ کوکریں گے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے 43 مختلف سہولیات شہریوں کو آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان سہولیات میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات شامل ہیں،یہ سہولت اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، نادرا کے باہمی اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے ،آن لائن شہری سہولیات کی فراہمی کی مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔