اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

گیس کے نرخوں میں اوسطًا30 فیصد اضافہ کی منظوری

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اوگرا کی پالیسی گائیڈلائنز کی منظوری دیدی جن کے تحت صارفین سے 69 ارب روپے وصولی کے لیے گیس کے نرخوں میں اوسطً 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران زرعی صارفین کی سبسڈی جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی جنہیں جون 2015 تک 10.35 روپے فی یونٹ کے نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ یکم جنوری سے نرخوں پر عمل درآمد کروایا جاسکے۔انہوں نے بتایا امن و امان کے مسئلے کے باعث ان گائیڈلائنز کے ذریعے گیس کمپنیاں چوری ہونے والی گیس کی رقم ایماندار صارفین سے وصول کرسکیں گی۔گائیڈ لائنز کے ذریعے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کو 18 ارب روپے کا فائدہ ہوگا جسے پانچ فیصد نرخوں میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن کو نضبتاً کم فائدہ پہنچے گا۔صارفین سے یہ رقم مالی سال 2012۔13 اور 2013۔14 کے لیے وصول کی جائے گی اور پھر اسے مستقل کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ صارفین سے معمول کی آمدنی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مزید 50 ارب روپے وصول کیے جائیں گے جس میں سے سوئی نادرن کو 33 ارب جبکہ سوئی سدری کو 17 ارب روپے دیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پیٹرولیم کو پہلے دو زمرہ جات کو اس اضافے سے مستثنٰی قرار دیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس طرح فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوں گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ گیس استعمال کرنے والوں پر 10 سے 15 فیصد اضافی بوجھ ڈالا جائے گا جبکہ دیگر کیٹیگریز کے لیے 24 فیصد اضافہ ہوگا۔اک افسر نے بتایا کہ حکومت نے اس سے قبل یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافے پر غور کیا تھا تاہم اس فیصلے میں تاخیر کے باعث اب اوسطاً 24 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ای سی پی کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی گائیڈلائن اوگرا آرڈینینس 2002 کے تحت منظور کی گئی ہیں

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…