بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایران سے آئی ہوں ، خاتون کے منہ سے یہ سنتے ہی عملے کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نزلہ زکام کی شکایت کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مرید کے میں آئی خاتون کی طرف سے جب یہ کہا گیا کہ میں ایران سے آئی ہے تو یہ سن کر ہسپتال کے عملے کی دوڑیں لگا دیں ۔ قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق سینئر ڈاکٹر فیضان نے مریضہ کو دیکھنے کے بعد مزید طبی معائنہ کیلئے لاہور ریفر کر دیا ۔ عملے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال کسی قسم کا حفاظتی لباس مہیا نہیں کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں جتنے بھی کرونا مریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے،پوری کوشش ہے لاک ڈائون نہ ہو تاکہ لوگ ضروری کام کرسکیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف دیکھنا پڑے گا، میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئرکرچکے ہیں، عوام کو بھی توجہ دینی چاہیے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب تو مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ہم نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، شادی ہال، شاپنگ مال، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی، ہم نے ایک اسٹریٹیجی بنا رکھی ہے جس کے تحت کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹریجی ہے کتنے کیسز مثبت آئے تو لاک ڈائون کی طرف جائیں گے، اسٹریجی کے تحت کس علاقے یا شہرکو کیسے لاک ڈائون کیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے بھی کرونامریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے، جن کی ٹریول ہسٹری ہے ان کے فیملی ممبر کے بھی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔عوام کو سمجھنا ہوگا اقدامات ان کے ہی فائدے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، میل ملاپ کم کرنے سے بھی کرونا کی وبا ء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…