ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فوڈ اتھارٹی کاجعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ،6ہزار کلوملاوٹی کیا چیز بھاری مقدار میں پکڑ لی ؟ مافیاز عوام کو کیا کھلانے کی تیاری کررہے تھے ؟جان کر ہوش اڑ جائے گا ،

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں جعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 6ہزار کلوملاوٹی مضر صحت فنگس لگے مصالحہ جات اور بھار ی مقدار میں جعلی پیکنگ برآمد کر کے تلف کر دی گئی جبکہ گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق کرول گھاٹی شالیمار ٹائون میں

حاجی صدیق گرائنڈنگ یونٹ میں مضر صحت فنگس لگی ثابت مرچ میں کیمیکل اور رنگ شامل کر کے سرخ مرچ پائوڈر تیار کیا جا رہا تھا،سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی،ورکرز کے میڈ یکل اورریکارڈ کی عدم دستیابی پریونٹ کو سیل کیا گیا۔عرفان میمن نے کہا کہ چیکنگ کے دوران نامناسب سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے،مصالحہ جات کوبغیر ڈھانپے ہی زمین پر رکھا گیا تھا،مضر صحت ناقص سرخ مرچ پائوڈر کو دلکش پیکنگ لگا کرمختلف ہوٹلوں،ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال پیٹ،معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…