جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

مسجد الاقصیٰ اور گنبد الصخرا بھی عوام کے لیے بند

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کووڈ انیس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ابراہیمی مذاہب میں انتہائی مقدس تصور کی جانے والی مسجد الاقصیٰ اور گنبد الصخرا ( ڈوم آف دا راک) کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلامی مذہبی اتھارٹی سے وابستہ عمر کسوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ اب ان انتہائی مقدس مقامات میں کوئی داخل نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم نمازی البتہ الاقصیٰ مسجد کے باہر کھیلے میدان میں نماز ادا کر سکیں گے۔

دریں اثناایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 113 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  ان ہلاکتوں کے بعد اس عالمی وبا کی وجہ سے ایران میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 724 ہو گئی ہے۔ ایران میں گزشتہ ماہ اس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا تھا۔ تہران حکومت نے ایک ہزار نو نئے کیس رپورٹ کیے ہیں اور یوں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد چودہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر ایران میں اس وبا کے حوالے سے موجودہ صورتحال بہتر نہ ہوئی، تو ملک کا نظام صحت بیٹھ سکتا ہے۔علاوہ ازیں بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ایک ہی دن میں تیئس نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں اس عالمی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد اب 37 ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…