اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کرونا وائرس کی وبا سے متعلق حکومت سے جاری ہونے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کسی وباءعام کے موقع پر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل کے ہرگز خلاف نہیں ہے، حضور اکرمؐ نے فرمایا کہ ایسے موقع پر
احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، حضور اکرمؐ نے طاعون کے بارے میں فرمایا تھا کہ کسی جگہ طاعون پھیلے تو کوئی اندر سے باہر نہ جائے اور کوئی باہر سے اندر نہ آئے ، نماز بھی گھر میں پڑھ لینی چاہئے ، محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی ہوئی تدابیر پر پوری طرح عمل کرنا شرعاً بھی ضروری ہے نیز توبہ استغفار اور اس دعا کا بھی اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ یہ دعا بھی پڑیں اللہم ارفع عنا البلاءوالوبا ءاور گناہوں سے پرہیز،