پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

کرائے کے ادھارے ترجمانوں میں ہمت نہیں کہ کرپٹ، نالائق، نااہل وزیراعظم کوآئینہ دکھا سکیں،ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے،فردوس باجی عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کونڈی بنادیاہے، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کریگا،کرائے کے ادھارے ترجمانوں میں ہمت نہیں کہ کرپٹ، نالائق، نااہل وزیراعظم کوآئینہ دکھا سکیں،عمران نیازی اے ٹی ایمز کی ناراضگی سے نہ ڈریں، رپورٹ سامنے لائیں۔

ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے،فردوس باجی عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کونڈی بنادیا، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے ادھارے ترجمانوں میں ہمت نہیں کہ کرپٹ، نالائق، نااہل وزیراعظم کوآئینہ دکھا سکیں،فردوس باجی چینی چور حکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اے ٹی ایمز کی ناراضگی سے نہ ڈریں، رپورٹ سامنے لائیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن سے بستر مرگ پر اہلیہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل چلے گئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم ہائوس سے الیکشن کمیشن نہیں جاتا،عمران خان کو پیسہ دے کر کوئی بھی پی ٹی آئی کے شیئر خرید سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی غریبوں کی بسوں کی واپسی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟،بی آر ٹی کی کرپشن کے حصہ داروں کے نام آپ کب بتائیں گی؟۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی عمران نیازی کے 23 خفیہ بینک اکاونٹس کو کب قوم کے سامنے پیش کریں گی؟،پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل (پی ٹی آئی) آٹا، چینی، دوائی چوری کا حساب کب دے گی؟۔انہوں نے کہا کہ کرائے کے ادھارے ترجمان پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل کی چھتری سے اڑنے والے ہیں ۔پی ٹی آئی کی ترجمانی کرنیوالوں کی نوکری جلد ختم ہونے والی ہے، نئی نوکری کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…