لاہور( این این آئی)محافظان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی نا ظم اعلی مفتی ابرار نعیمی نے کہا ہے کہ اسلام سے بڑھ کرعورت کے حقو ق کا کو ئی محا فظ نہیں، غیر ملکی سرمایہ پر چلنے والی این جی او زاپنی مظلومیت کا رونا رہی ہیں، مغر بی ایجنٹ ایک سا زش کے تحت عورتو ں کو مردوں کے مد مقا بل لا کرملک میں نیا تما شا لگا رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارا نہو ں محا فظان ختم نبو ت کے زیراہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ مسجد موتی گرین ٹائون لاہور میں تربیتی نشست
سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ اسلام نے عور ت کو گھرکی زینت بنا یا مغر ب عور ت کو بازار کی زینت بنا کر اس کی تذ لیل کرا رہاہے ، پاکستان میں ایک عور ت ملک کی وزیراعظم رہ چکی ہیں جبکہ امریکہ میں آ ج تک کو ئی عورت وزیراعظم نہیں بن سکی کیو نکہ وہاں آ ج بھی عور تو ں کو بنیاد ی حقو ق حا صل نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں عور ت مارچ کے نام پر سڑکو ں پر آ نے والی خوا تین مغر بی تنخواہ دار ہیں ۔