کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے والے 50 باراتیوں کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔ذرائع کے مطابق واقعہ لاڑکانہ کے گوٹھ حبیب اللہ بگھیو میں پیش آیا، متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔گاں حبیب بگھیو میں منعقدہ شادی کی تقریب میں زہریلی بریانی کھانے سے 40 سے زائد افراد
بے ہوش ہو گئے جن میں 20 سے زائد خواتین، 6 بچے اور مرد شامل ہیں۔واقعے میں بے ہوش ہونے والے افراد کو فوری طور پر چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے تاہم 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔