ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والے اپنے جسم سے مکھی اڑانے کے بھی مجاز نہیں جسم اللہ کی امانت جو اسی کے حوالے کردیا جائیگا پھر غرور کس بات کا؟

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)فلمسٹار تابندہ علی نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی کمیونٹی بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والے اپنے جسم سے مکھی اڑانے کے مجاز بھی نہیں ہیں۔فلمسٹار تابندہ علی نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کا ٹاک شومیں ہونے والے جھگڑے پر کہاکہ خلیل الرحمان قمر نے ہر عورت پر تنقید نہیں کی بلکہ ایک مخصوص طبقہ کی

عورتوں کے بارے میں کہاہے جو میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا کر باعزت عورتوں کو بھی شرمندہ کررہی ہیںایسی عورتیں عورت کہلانے کے قابل نہیں ہیں اس لیئے خلیل الرحمان قمر نے ایسی عورتوں کو شٹ اپ کال دے کر اچھا کیا اور ان کا منہ بند کروایا وگرنہ وہ عورت ڈے پر فحاشی کا وہ سیلاب لاتیں کہ اللہ کی پناہ،فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ مجھے ایسی عورتوں کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ مردوں سے کس قسم کی آزادی چاہتی ہیں مردوں نے تو انہیں عزت دی ،مقام دیا تاکہ وہ معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں کیا یہ آزادی نہیں کہ وہ ایک بھرے پرے گھر کی مالک ہیں ان مردوں کی وجہ سے وہ ماں کا رتبہ پاکر اپنا سر فخر سے بلند کرسکتی ہیں مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کی دوڑ میں شامل ہیں ملازمتیں کررہی ہیںگھروں میں بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں اس سے زیادہ آزادی انہیں کیا چاہئے۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ ہم سب کا جسم اللہ کی امانت ہے جو اسی کے حوالے کردیا جائیگا اس کے فیصلے بھی وہ خود کرے گا ہم نے تو اپنے اعمال لے کر جانے ہیں جنہوں نے فیصلہ کروانا ہے کہ ہم جنت کی روح پرور فضائوں میں ابدی زندگی گزاریں گے یا جہنم کی دہکتی آگ میں اس لئے میرا ان چند مٹھی بھر عورتوں کو مشورہ ہے کہ اپنی عاقبت سنواریں اور مردوں نے جتنی آزادی دی ہوئی ہے اسی میں خوش رہیں اور ان کے ساتھ مل کر اپنی نسلوں کو سنواریں اور جنت کی حقدار بنیں نا کے دوزخ کی مہمان۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…