جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

آپ ہماری پارٹی میں شامل ہو جائیں ،فاروق ستار کو پاکستان کس بڑی سیاسی پارٹی نے شمولیت کی دعوت دیدی ؟ جانئے

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) نے سینئر سیاستدان فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے کراچی میں سینئر سیاستدان اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگی وفد نے فاروق ستار کو میاں صاحبان کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی وفد نے فاروق ستار کو جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی بھی دعوت دی۔ن لیگ کے وفد کا کہنا تھا کہ آپ کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول ہے، آپ کی پارٹی میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا اور ہمیں بھی آپ سے سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔لیگی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے گروپ کے ساتھ ملنے آئے بہت اچھا لگا، ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں، پارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی ایک عام شہر نہیں یہ پاکستان کا دل ہے، یہ شہر ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کو (ن) لیگ نے بہت سے منصوبے دیے ہیں لیکن اب وہ سلسلہ بدقسمتی سے رک گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاروق ستار کے سامنے اپنی باتیں رکھیں اور ان کی باتیں سنیں، یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہورہا، ڈائیلاگ کے لیے سب سے پہلے حکمران جماعت ہاتھ بڑھاتی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف اور غیر جابندارانہ انتخابات ہونے چاہئیں، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔اس دوران احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے، انہیں پارٹی میں دعوت دینے کی ضرورت نہیں۔احسن اقبال کے بیان پر فاروق ستار نے جواباً کہا کہ

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اپنا بزرگ مانتا ہوں ۔ دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حنید لاکھانی نے استعفیٰ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھیج دیا۔تحریک انصاف کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے اپنے استعفے میں کہا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں،

کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، خرم شیر زمان تحریک انصاف کو کراچی میں تباہ کر رہے ہیں۔حنید لاکھانی کے استعفیٰ کے معاملے پر چیف آرگنائزر اور گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…