ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ جب کورونا وائرس ختم ہوجائے گا تب ہاتھ ملانا اور گلے لگانا۔گزشتہ روز سلمان خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکار ہاتھ جوڑے کچھ سوچ رہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ نمشکار ہماری سبھیاتا میں نمستے اور سلام ہے۔ اداکار نے لکھا کہ جب کورونا وائرس ختم ہوجائے تب ہاتھ ملائو اور گلے لگا ئو۔