اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کے اقدامات ، پاکستان میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ریکاررڈ آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداراہ شماریات نے ملکی برآمدات اور درآمدات پر تازہ ترین اعداد وشمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق برآمدات میں فروری2020ءچودہ فيصد اضافہ ہواہے،2019ء کے مقابلے میں رواں سال زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال برآمدات ایک اعشاریہ اٹھاسی ارب ڈالر سے
بڑھ کر دو اعشاریہ چودہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال فروری میں درآمدات دو فیصد کمی کے ساتھ چار اعشاریہ چودہ ارب ڈالر سے کم ہو کر چار اعشایہ صفر سات ارب ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔تجارتی خسارہ پندرہ فیصد کمی سے ایک اعشاریہ ترانوے ارب ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال آٹھ ماہ برآمدات چار فیصد اضافے سے پندرہ اعشاریہ چونسٹھ ارب ڈالر رہی اور درآمدات چودہ فیصد کمی کے ساتھ اکتیس اعشاریہ بیالیس ارب ڈالر رہی اور تجارتی خسارہ ستائیس فیصد پندرہ اعشاریہ سستر ارب ڈالر رہ گیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ہفتہ جاری ہونے والے شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عوام کی روز مرہ استعمال کی اشیاء میں افراط زر جنوری کے وسط میں 20 فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ جاری ہونے والے شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے، افراط زر اب کم ہو کر کر 11 اعشاریہ 6 رہ گیا ۔انہوں نے کہ کہ فروری کے شروع میں کہا تھا فیصلے کے بعد مہنگائی میں کمی ہو گی ۔