اسلام آباد(مانیٹرنگ )پاکستان کی نامور شخصیت اور چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے امان اللہ خان انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے ان کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ امان اللہ خان گردوں کے پھیپھڑوں کے مرض میںمبتلا تھے اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھےجہاں ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے
بعد گھر منتقل کر دیا گیا ۔تاہم انہیں چند روز قبل دوبارہ طبیعت بِگڑنے پر لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔