پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئے مرحلے میں داخل

5  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئے مرحلہ میں داخل ہوا ہے ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، گوادر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور گوادر ہسپتال جیسے گرانٹ کی بنیاد پر مجوزہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔

وہ پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ اور چین کے کمرشل و اقتصادی قونصلر ژو سانگ سنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان وسیع البنیاد سیاسی، سماجی، ثقافتی، معاشی اور ادارہ جاتی تعلقات کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تعاون، دوستی اور اشتراک کار کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔ اقتصادی امورکے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سی پیک نئے مرحلہ میں داخل ہواہے، پاکستان نے عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دی ہے، سی پیک کے جلد مکمل اور نتائج دینے والے (ارلی ہارویسٹ) منصوبے بالخصوص موٹرویز اور توانائی کے منصوبے مکمل ہیں یا تکمیل کے قریب ہیں، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گوادر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور گوادر ہسپتال جیسے گرانٹ کی بنیاد پر مجوزہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے جاری مرحلہ کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا تھا، اگلے مرحلہ میں سماجی اور اقتصادی ترقی اور نجی کاروبار بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے ملک کے جنوبی علاقوں میں ٹڈی دل پر قابو پانے میں چین کی معاونت کا شکریہ ادا کیا، چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے حکام کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔ اس موقع پرحکومت پاکستان اورچین کے درمیان ڈیزاسٹر مینجمنٹ آلات کی فراہمی کے معاہدے پردستخط بھی کئے گئے، یہ آلات چینی حکومت کی گرانٹ سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو فراہم کئے گئے ہیں۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے قریبی کام جاری رکھنے اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس رواں سال کے دوران منعقد ہوگا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حماد اظہر نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت نے کاروبار میں آسانیوں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے جو ترغیبات دی ہیں چین کے سرمایہ کار اس سے بھرپور طریقہ سے استفادہ کریں گے۔ چین کے سفیر اور کمرشل قونصلر نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…