ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

“یہ آدمی ٹی وی پر بیٹھ کر عورتوں کی تذلیل کرتا ہے لیکن اسے پراجیکٹ پر پراجیکٹ مل رہاہے”،اداکارہ ماہرہ خان خلیل الرحمان قمر کے خلاف میدان میں آگئیں،خلیل الرحمان قمرسے متعلق کیا الفاظ کہہ دیئے

datetime 4  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نےماروی سرمد کیساتھ خلیل الرحمان کے رویے کی مذمت کی ہے کہ ان کا کہنا تھا تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان ماروی سرمد کے حق میں آگئی ہیں ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ میں نے جو دیکھا اور جو سنا اس پر حیران ہو ں ،انہوں نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایک خاتون کیساتھ بدتمیزی کی او برا بھلا کہا اسے

پروجیکٹ پر پروجیکٹ دیا جاتا ہے ایسا کیوں؟۔اگر ہم پھر بھی اس سوچ کو زندہ رکھتے ہیں تو پھر ہم بھی اتنے ہی قصور وار ہیں ۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر ماروی کے بیان میرا جسم ، میری مرضی کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں کچھ لوگ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیساتھ ہیں تو کچھ آزاد خیال لوگ ماروی سرمد کیساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ۔ بحث کے بعد ماروی سرمد کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں لڑکیوں سے ایک ایک تصویر مانگی گئی ہے تاکہ وہ احتجاجاً کوئی پوسٹ تشکیل دے کر عورت مارچ کے حوالے سے منصوبہ بندی کر سکیں ۔ پیغام میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے گئے ہیں، جن میں میرا جسم میری مرضی، بین خلیل الرحمان قمر، دوٹے کا مرد اور عورت مارچ 2020 شامل ہیں۔دوسری جانب معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک نئے محاذ پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…