منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

نیب کا سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ

datetime 4  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)نیب نے سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔25 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

نیب نے بلال شیخ سے برآمد موبائل فونز، لیپ ٹاپ، یو ایس بی اور ٹی ڈی آرز بھی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ نیب نے کہاکہ ٹی ڈی آر کی مالیت تین سو ملین روپے سے زائد ہے، برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالرز، درہم، پاؤنڈ اور سعودی ریال شامل ہیں۔نیب تفتیشی افسر مبشر کریم نے تحریری جواب احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں جمع کرا دیا۔نیب نے بلال شیخ سے برآمد ہونے والی قیمتی چیزیں قبضے میں رکھنے کی استدعا کردی ۔ نیب نے کہاکہ تحویل میں رکھی گئے قیمتی اشیاء مقدمے میں بطور شواہد استعمال کی جائیں گی۔ نیب نے کہاکہ بلال شیخ کے چیک بک، اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…